سعودی عرب نے پاکستانی حکومت کو حج معاہدہ کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر سعودی حکومت نے پاکستان کو حج معاہدہ کرنے سے روک دیا ہے۔

سعودی وزیرحج ڈاکٹرمحمد صالح نے وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کےنام خط لکھا ہے  ۔جس میں انہوں نے  رواں سال حج کےلیےخدمات،رہائش وٹرانسپورٹ معاہدےنہ کرنےکی ہدایت  کی ہے ۔

سعودی وزیرحج ڈاکٹرصالح  نے خط کے متن میں لکھا ہے کہ  کروناوائرس کےپیش نظرحالات کاجائزہ لےرہےہیں، احتیاطی تدابیرکاتقاضاہےکہ حج سےمتعلق معاہدےنہ کیےجائیں،کروناوائرس کی صورتحال میں کسی بھی پیشرفت سےمطلع کیاجائےگا۔

سعودی حکومت کے خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، صورتحال بہتر ہوتے ہی آگاہ کرینگے۔ وزارت مذہبی امور نے سعودی حکومت کی اطلاع کے بعد حج پر کام روک دیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay