کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ میں نماز کے اجتماعات پر پابندی

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کو مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

مذکورہ فیصلے کا اطلاق 27 مارچ سے 5 اپریل تک رہے گا، تاہم مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد باجماعت ادا کریں گے، نماز جمعہ کے اجتماعات بھی اتنی ہی تعداد میں ہوں گے۔ شہری فیصلے کی پابندی کریں۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ حکومت نے مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علماء کی مشاورت سے کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکوت نے بھی نماز کے اجتماعات کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay