کورونا : ملک میں 1235 افراد متاثر ، 9جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے پنجاب میں ایک اورشخص کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 9 ہوگئی جبکہ مزید 56 کیسز منظرعام پرآنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بھی 1235 تک جا پہنچی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں 429، پنجاب میں 408، خیبر پختونخوا میں 147، بلوچستان میں 131، گلگت بلتستان میں 91، اسلام آباد میں 27 اور آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک وائرس سے متاثر 23 مریض صحت یاب ہوگئے جبکہ 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay