احتساب عدالت: شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

کراچی: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

نیب نے ایم ڈی پی ایس او غیر قانونی تقرری کیس میں شاہد خاقان عباسی کے خلاف احتساب عدالت کراچی میں نیا ریفرنس دائر کر دیا۔
عدالت نے سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا کے وارنٹ بھی جاری کر دیئے ہیں ۔

قومی احتساب بیورو نے سابق سیکرٹری پیٹرولیم شیخ عمران الحق اور یعقوب ستار کو بھی ملزم نامزد کر دیا۔ احتساب عدالت کراچی نے تمام ملزمان کو 10 اپریل کو طلب کرلیا۔

خیال رہے شاہد خاقان کے خلاف ایل این جی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay