کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اورطبی عملے کو قوم کا خراجِ تحسین

کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو قوم کی جانب سے آج شام 6 بجے خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

چین سے دنیامیں پھیلنے والے وبائی مرض کورونا وائرس کے باعث جہاں ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے وہیں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی تمام تر ترجیحات کو بالا ئے طاق رکھ کر اپنی جان کی پرواہ کیےبغیر کورونا سےمتاثر مریضوں کا علاج اور دیکھ بھال کرنے میں مصروف ہیں۔

اسی ضمن میں کورونا وائرس  کے خاتمے اور متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے  ڈاکٹرز اور  پیرا میڈیکل اسٹاف  کے حوصلے  اور جرات  کوپاکستانی  قوم  سفید پرچم   یا قومی پرچم  لہر کر سلام پیش کرنے کے ساتھ اظہارِ محبت کےلیے ہم آواز ہوکر گائے گی۔”ہمیں تم سے پیار ہے “۔

نیوز ون کا پیغام ہے ان مسیحاؤں کے ساتھ ملکر آپ بھی کورونا کے خلاف جنگ لڑیں ،گھر میں رہیں محفوظ رہیں ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay