چین کی طرف سے فراہم کئے گئے طبی آلات سے کوروناوائرس کی روک تھام میں بڑی مدد ملے گی:وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ چین کی طرف سے فراہم کئے گئے طبی آلات سے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے پاکستان کی استعدادکارمضبوط بنانے میں بڑی مدد ملے گی۔

انہوں نے پاکستان میں چین کے سفیریائوجِنگ سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کوروناوائرس کی روک تھام میں پاکستان کی مدد کرنے پرچین کاشکریہ اداکیا۔

وزیراعظم نے کوروناوائرس کی وباء کے خلاف چین کے عوام کی جنگ میں پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا ۔

چین کے سفیر نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کی حکومت اور قیادت کوروناوائرس سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہے اور اسے اولین ترجیح سمجھتی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay