حکومت نے کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے کمانڈاینڈکنٹرول سینٹرقائم کیا

حکومت نے کوروناوائرس کی وباء پرقابوپانے کے لئے وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے درمیان موثررابطہ یقینی بنانے کی غرض سے ایک کمانڈاینڈکنٹرول سینٹرقائم کیاہے۔

یہ بات وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے اسلام آباد میں قومی رابطہ کمیٹی کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائی جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ صوبوں سے کہاگیاہے کہ وہ اپنے نمائندے نامزدکریں تاکہ وہ معیاری طریقہ کارکے ذریعے خوش اسلوبی سے کام کرسکیں۔

انہوں نے کہاکہ قومی رابطہ کمیٹی صحت کے شعبے کے کارکنوں کے لئے حفاظتی اقدامات موثر بنانے کابھی فیصلہ کرے گی جوکوروناوائرس کی وباء کے چیلنج کے دوران صف اول کاکردارادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اجلاس میں لاک ڈائون اورعوام کوبنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے درمیان توازن برقراررکھنے پربھی زوردیاگیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay