کورونا وائرس: لاہورسروسزاسپتال سے7 مشتبہ مریض وارڈ سے غائب

لاہور کے سروسز اسپتال سے کرونا وائرس کے مشتبہ سات مریض مبینہ طور پر وارڈ سے غائب ہوگئے۔

زرائع کے مطابق سروسز اسپتال میں گزشتہ روز سات مشتبہ مریضوں کے خون کے نمونے لیئے گئے جن میں حیدر ،صبا،شہباز ، کائنات،صہیب ،محمد شفیق اور محمد ثاقب شامل ہیں جن کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیکر لیبارٹری بھجوائے گے اور انھیں کرونا وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

ایک گھنٹے بعد انتظامیہ کو اطلاع ملی کے زیر مشاہدہ رکھے گئے تمام کے تمام مریض وارڈ سے مبینہ طور غائب ہو گئے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay