کورونا وائرس سے متاثر معروف جاپانی اداکار کین شیمورا چل بسے

 مزاحیہ اداکار کین شیمورا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ۔

جاپانی میڈیا کے مطابق کئی دہائیوں سے جاپانی ٹیلی ویژن اسکرین کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے 70 سالہ مزاحیہ اداکار کین شیمورا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ۔

کین شیمورا 20 مارچ کو تیز بخار اور نمونیہ کے باعث ٹوکیو اسپتال میں داخل ہوئے تھے جہاں ان کے کووِڈ-19 کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی۔شیمورا جاپانی انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی وہ پہلی شخصیت ہیں جن کی ہلاکت کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ہی انہوں نے اپنی پہلی فیچر فلم بھی سائن کی تھی جس میں ان کا مرکزی کردار تھا۔

واضح رہے کہ جاپان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 884 ہے جب کہ وائرس سے 52 افراد ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ جاپان میں شیڈول اولمپکس گیمز بھی 2021  بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay