کرونا وائرس: دنیا کے199ممالک میں 34 ہزار سے زائد افرا ہلاک

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وباء نے 199ممالک میں 34 ہزار سے زائد انسانوں کی زندگیوں کونگل لیا جبکہ متاثرین کی تعداد 7 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ چوبیس گھنٹوں میں اٹلی میں 756 ریکارڈ کی گئیں، مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 779 تک پہنچ گئی جبکہ 10 ہزار 700 سے زائد مزید شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرین کی تعداد 97ہزار سے بڑھ گئی۔

امریکا میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 1 دن میں 251 امریکی ہلاک ہوئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں دو لاکھ اموات ہونے کا خدشہ ظاہر کر تے ہوئے کہاہے کہ خوفناک صورتحال کا سامنا ہے، امریکی صدر نے امریکا میں لاک ڈاؤن اور سماجی فاصلہ رکھنے کی تاریخ 12 اپریل سے بڑھا کر 30 اپریل کر دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق صرف ریاست نیویارک میں کورونا اس جن لیوا وباءسے مرنے والے افراد کی تعداد 1026 ہو چکی ہے جب کہ امریکا میں پائے جانے والے مجموعی کیسز میں سے آدھے نیویارک میں ہیں۔

اسپین میں بھی ایک ہی دن میں 861 افراد جان کی بازی ہار گئے، چین میں اب تک تین ہزار تین سو چار افراد ہلاک ہوچکے ہیں، فرانس میں292، برطانیہ 209، نیدرلینڈز میں 132 جبکہ ایران میں مزید 123 اموات ہوئیں۔

انڈونیشیا میں مزید 12، ملائیشیا 8، سعودی عرب 4، لبنان 2، متحدہ عرب امارات اور مراکش میں مزید ایک ایک شہری جاں بحق ہوئے۔ مہلک کرونا وائرس کو روکنے کے لئے سعودی عرب نے چوتھے شہر جدہ کو بھی لاک ڈاؤن کر دیا۔

ادھر سنگاپور نے سیلف آئی سولیشن کی خلاف ورزی کرنے والے شہری کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا، جنوبی کوریا نے بھی ملک میں آنے والوں پر 2 ہفتوں کی سیلف آئی سولیشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay