صوبہ سندھ : کورونا وائرس سے متاثر 23 زائرین صحتیاب

کراچی: صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر 23 زائرین صحتیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ ان زائرین کو سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا تھا۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا ہے کہ ان 23 زائرین کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی جس کے بعد انھیں صحتیاب قرار دیدیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ان زائرین کے پہلے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے تاہم آج تمام رپورٹیں منفی آئیں۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب  نے سماجی  روابط کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر  اپنے ٹویٹ میں لکھاہے  کہ اس سے سماجی دوری کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ گھروں پر رہنے سے خود اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ادھر سکھر تبلیغی مرکز میں 442 افراد کی سکریننگ کا عمل جاری ہے۔ تبلیغی مرکز میں 374 ملکی اور 68 غیر ملکی افراد موجود ہیں۔ تبلیغی مرکز کو عام لوگوں کے لئے مکمل بند کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں روانہ کئے گئے قافلوں کو بھی واپس بلا لیا گیا ہے۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک تمام افراد آئسولیشن میں رہیں گئے۔ حکومتی احکامات پر مرکز کے کچھ حصہ کو آئیسولیشن یونٹ میں تبدیل کر دیا ہے۔

 

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay