اقتصادی رابطہ کمیٹی نے12 کھرب روپے مالیت کے جامع مالیاتی پیکیج کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بارہ کھرب روپے کے فوری مالی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

وزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

کمیٹی نے کورونا وائرس کے اثرات کم کرنے کی غرض سے آئین کی دفعہ 84 اے کے تحت فنڈز کی فراہمی کی غرض سے اضافی ہنگامی فنڈ کیلئے سو ارب روپے کی منظوری دی۔

ای سی سی کی طرف سے نادار افراد کو احساس پروگرام کے تحت نقد مالی امداد کے ذریعے ریلیف فراہم کرنے کیلئے خصوصی پیکج کی بھی منظوری دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایف بی آر کے لئے 75 ارب روپے کی بھی منظوری دی تاکہ وہ دس سال سے واجب الادا سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے ریفنڈز ، ڈیوٹی ڈرا بیکس اور کسٹم ڈیوٹیز ادا کرسکے۔

کمیٹی نے مختلف غذائی اشیاء کی درآمد اور فراہمی پر عائد مختلف ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں کمی کی اجازت بھی دی تاکہ معاشرے کے مختلف طبقات پر کورونا وائرس کے منفی اثرات کا خاتمہ کیا جاسکے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان کے اخراجات پورا کرنے کیلئے چھ ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی منظوری دی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay