سعید غنی کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج میرے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ آج میرے کورونا وائرس کے ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے۔ میں آپ تمام خیر خواہوں کا شکرگذار ہوں جنہوں نے گذشتہ دس روز میں میرے لئے دعائیں کیں اور میری حوصلہ افزائی کی ۔

سعید غنی نے کہا کہ انشااللہ میری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی اپنی ذمہ داریاں بہتر طور پر انجام دے سکوں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay