چین کا کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

چین کرونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی امداد جاری رکھے گا کیونکہ دونوں ملکوں کی روایت ہے کہ وہ آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے آج بیجنگ میں معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ چین میں اس وباء کے پھوٹنے کے بعد پاکستان اور اس کے عوام نے چین کی بروقت اور گرانقدر مدد کی تھی۔

انہوں نے پاکستان کے مختلف حصوں میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کی صورتحال کو سمجھ سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کی حکومت نے ٹیسٹنگ کٹس ، ماسک، حفاظتی لباس اور وینٹیلیٹر جیسی اشیاء عطیات میںدی ہیں تاکہ اس مرض سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عارضی ہسپتال قائم کرنے میں بھی پاکستان کی مدد کریں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay