خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، سوات، ملاکنڈ، لوئر دیر، بونیر، نوشہرہ اور مردان سمیت اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے باعث زمین لرز گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ مانسہرہ، بٹگرام اور کوہستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی البتہ لوگ خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات پر کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay