اسکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کورونا وائرس کے سبب جاں بحق

اسکواش کے عظیم ترین کھلاڑی اعظم خان لندن میں کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے۔

1959 سے 1962 تک لگاتار چار مرتبہ برٹش اوپن ٹائٹلز جیتنے والے پاکستانی اسٹار اعظم خان کے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ آج 95 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔

واضح رہے کہ اسکواش پلیئر ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے کے مطابق اعظم کے بڑے بھائی ہاشم خان 1951 میں برٹش اوپن جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی تھے اور انہوں نے والد کے انتقال کے بعد 11سال چھوٹے بھائی اعظم کی پرورش کی ذمے داری اٹھائی۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کا اظہار افسوس

صدر ڈاکٹر عارف علوی  نےعظیم کھلاڑی اعظم خان کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں صدر نے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay