پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل بریسٹ کینسرمیں مبتلا

پاکستان کی نامور اور وراسٹائل اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل بریسٹ کینسرکا شکار ہوگئیں۔

سماجی روابط کی ویب کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں نادیہ جمیل نےبتایا کہ گزشتہ ہفتے انہیں چھاتی کا سرطان کی تشخیص ہوئی اور 4 روز سے وہ اس بیماری کا علاج کروارہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ مختلف احساسات سے دوچار ہیں، خوف ا ور فکر کے احساس سے لے کر اس بیماری کی قبول کرنا، صبر، سمیت اپنے بچوں اور قریبی عزیز و اقارب کے لیے اپنی ذمہ داری کا احساس ہوا۔انہوں  نے مزید بتایا ہےکہ  سماجی کاموں میں پیش پیش نادیہ جمیل نے بتایا کہ انہیں بریسٹ کینسر کی اسٹیج ون ہے۔ انہوں نے  اپنے علاج کے حوالے سے بتایا کہ وہ اپنی سرجری کی تاریخ کا انتظار کر رہی ہیں، انہوں نے مداحوں سے فکر نہ کرنے اور اپنا خیال رکھنے کا بھی کہا۔

مزید پڑھیے :بریسٹ کینسر کی وجوہات

انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان کی خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ باقاعدگی سے خودکا چیک اپ کروانا از حد ضروری ہے، کبھی بھی اپنے جسم اور صحت کو نظرانداز نہ کریں۔

مزید پڑھیے : وٹامن ڈی : بریسٹ کینسر کی شدت میں کمی کے لیے معاون و مددگار

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay