عالمی بنک کی کوروناوائرس سے نمٹنے کیلئے 160 ارب ڈالرکی ہنگامی امدادکی منظوری

عالمی بنک نے کوروناوائرس کی عالمی وباء سے متاثرہ ملکوں کو اس کے اثرات سے نمٹنے میں مدد دینے کے لئے ایک سوساٹھ ارب ڈالرکی ہنگامی امدادکی منظوری دی ہے امدادی رقم پندرہ ماہ میں فراہم کی جائے گی۔

بینک نے ایک بیان میں کہاہے کہ اس کے بورڈ نے ابتدائی طور پر پچیس ملکوں کے لئے ایک ارب نوے کروڑ ڈالر مالیت کے پہلے مرحلے کے منصوبوں کی منظوری دی ہے جسے مزیدچالیس ملکوں تک توسیع دی جائے گی۔

عالمی بنک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دنیابھرمیں ہماری ٹیمیں موجودہ بحران سے نمٹنے کے حل کے لئے ملکی اورعلاقائی سطح پر کوششیں کررہی ہیں۔ہ

ہنگامی امدادکے پہلے مرحلے میں سے سب سے زیادہ مستفیدہونے والاملک بھارت ہوگا جسے ایک ارب ڈالر کی مالی امداد فراہم کی جائے گی جبکہ پاکستان کوبیس کروڑ ڈالراورافغانستان کودس کروڑ ڈالرسے زائد ملیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay