جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میر جاوید رحمان انتقال کرگئے

کراچی: جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

خلیل الرحمان کے بڑے صاحبزادے میر جاوید رحمان کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ڈاکٹرز نے ان کو پھیپھڑوں میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔

میر جاوید رحمان 16 اگست 1946 کو خلیل الرحمان کے گھر پیدا ہونے والے میر جاوید رحمان ایک غیر معمولی آدمی تھے، ان کی صحافتی زندگی نصف صدی سے کچھ زائد عرصے پر مشتمل رہی، میر خلیل الرحمٰن نے اپنے بڑے صاحبزادے کو اپنے صحافتی وژن کے اعتبار سے گروم کیا تھا۔

واضح رہے کہ مرحوم میر جاوید رحمان کے چھوٹے بھائی میر شکیل الرحمان ان دنوں ایک بے بنیاد کیس میں نیب کی حراست میں ہیں۔

گزشتہ روز انہیں اپنے علیل بھائی سے ملاقات کے لیے کراچی جانے کی اجازت دینے کی خبر سامنے آئی تھی تاہم نیب حکام ان کو کراچی لے کر نہیں پہنچے اور وہ آخری دنوں میں اپنے بھائی میر جاوید رحمان سے نہ مل سکے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay