اٹلی: کورونا سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے روبوٹ تعینات

کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال کے لیے اٹلی کے اسپتال میں روبوٹ تعینات کردیے گئے ۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق روبوٹ تعینات کرنے کا مقصد طبی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہےکہ روبوٹ مریض کا پورا ڈیٹا محفوظ کرتا ہے جس کے بعد یہ ڈاکٹر کے پاس موجود سسٹم میں ظاہر ہوجاتا ہے اور پھر کنٹرول روم سے روبوٹ کو جو ہدایت دی جاتی ہے وہ اُسی کے مطابق عمل کرتا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay