عالمی ادارہ صحت کی کورونا سے مرنے والوں کی تدفین کیلئے گائیڈ لائنز

کراچی :عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے  والوں کی تدفین کے لیے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے  افراد کی تدفین میں احتیاط انتہائی ضروری ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جاری کی گئی ہدایات کے مطابق :

  • خاندان کے افراد اور دوست ایک میٹر کے فاصلے سے جنازے کو دیکھ سکتے ہیں لیکن لاش کو ہاتھ نہیں لگا سکتے نہ ہی چوم سکتے ہیں۔
  • جنازہ دیکھنے کے بعد بھی اپنے ہاتھوں کو اچھی طرح صابن سے دھوئیں۔
  • اس بات کو یقینی بنائیں کہ خاندان کے افراد ہر ممکن حد تک میت سے دور رہیں۔
  •  بچے، 60 سال کی عمر کے افراد کو تدیفین میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔
Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay