گوگل کا پاکستانی اسکواش لیجنڈ ہاشم خان کو خراج تحسین

دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سرچ انجن گوگل نے پاکستانی اسکواش لیجنڈ ہاشم خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیا ڈوڈل اُنکے نام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کے اس نئے ڈوڈل میں سات بار برٹش اوپن اسکواش چیمپئن کا ٹائٹل جیتنے والے ہاشم خان کوزندگی کے مختلف مقابلوں میں کورٹ میں اسکواش کھیلتے دکھایا ہے۔

ہاشم خان 1914 میں پشاور کے قریب واقع ایک چھوٹے سے گاؤں نواکلی میں پیدا ہوئے۔

اسکواش میں ہاشم خان کی شاندار کارکردگی اور صلاحیتیں دیکھتے ہوئے 1942ء میں برطانوی شاہی فضائیہ نے انہیں باحیثیت کوچ بھرتی کر لیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay