دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد69,424 ہوگئی

دنیابھرمیں کوروناوائرس سے اموات کی تعداد انہتر ہزارچارسوچوبیس ہوگئی ہے جبکہ عالمی وباء سے بارہ لاکھ سے زائدافرادمتاثرہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دولاکھ باسٹھ ہزارافرادصحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ پینتالیس ہزار چھ سو سے زائدکی حالت تشویشناک ہے۔

دنیا کے 208 ممالک اور علاقے کورونا کی لپیٹ میں آگئے ہیں ۔اس وبائی مرض اس امریکا دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والا ملک ہے جہاں مسلسل پانچویں روز ایک ہزار سے زائد اموات ریکارڈ ہو رہی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں 1200 ہلاکتوں کے بعد مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 633 ہوگئی۔ 3 لاکھ 36 ہزار 830 افراد کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

امریکی سرجن جنرل جیروم ایڈمز نے خبردار کیا کہ آنے والا ہفتہ بیشتر امریکیوں کی زندگی کا سب سے افسوسناک ہفتہ ہوگا۔ نیویارک کے گورنر کومو نے کہا ہے کہ آئندہ سات روز میں کرونا وائرس کی وجہ سے صحت کی خراب تر صورت حال اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کو چین میں کورونا وائرس کی پہلی سرکاری اطلاع تین جنوری کو مل گئی تھی لیکن انتظامیہ نے اس عالمگیر وبا کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کرنے میں 70 دن لگا دیے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay