کھلاڑیوں کی مالی مشکلات پرکرکٹ بورڈجوہوسکاوہ کرےگا، وقار یونس

کراچی:بولنگ کوچ وقاریونس کا کہنا ہےکہ کھلاڑیوں کی مالی مشکلات پرکرکٹ بورڈجوہوسکاوہ کرےگا۔

ویڈیولنک کےذریعےپریس کانفرنس وقار یونس نے کہاکہ وزیر اعظم کی ٹائگرفورس کاحصہ بننےکوتیارہوں ٹائگرفورس میں جو بھی کام ملا کرنےکوتیارہوں۔ پاکستان میں کرونا سے لڑنے کے لئے وسائل کم ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا ہےکہ کھلاڑیوں کی مالی مشکلات پرکرکٹ بورڈجوہوسکاوہ کرےگا، شرجیل خان کوٹیم میں آنےکےلیےفٹنس میں بہتری کی ضرورت ہے۔

بولنگ کوچ کا کہنا تھاکہ سرفرازاحمدنے فٹنس بہتر کی ہے ،سرفرازاحمدکی پی ایس ایل میں کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی ۔کھلاڑیوں کوپروگرام دیاآئسولیشن میں رہ کرکس طرح کام کرنا ہے،مجھ میں صلاحیت ہےویرات کوہلی کامقابلہ کرسکوں ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay