عوام کےتعاون کےبغیرحکومت کاتنہاوباء سےنمٹناآسان نہیں،بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ عوام کےتعاون کےبغیرحکومت کاتنہاوباء سےنمٹناآسان نہیں۔

سندھ حکومت کےکروناایمرجنسی فنڈزمیں عطیات جمع ہونےکاسلسلہ جاری ہے اس ہی حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ مزید6کروڑ84لاکھ سےزائدکےعطیات کرونافنڈزمیں موصول،861افرادنےکروناایمرجنسی فنڈزمیں عطیات جمع کرائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سندھ حکومت کوعطیات دینےوالےتمام افرادکےشکرگزارہیں،حکومت پراعتمادکرنے پرشہریوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں،شہریوں،اوورسیز پاکستانیوں کےاعتماد سےہمارےحوصلےبلندہوئے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ ہم ان861افرادکےخصوصی طورپرشکرگزارہیں،حکومت نے5نجی اورسرکاری افسران پرمشتمل کمیٹی قائم کی ہے،کمیٹی میں فیصل ایدھی،مشتاق چھاپرااور ڈاکٹر عبدالباری شامل ہیں۔

قوم کاایک ایک پیسہ شفاف طریقےسےاستعمال کریں گے، سندھ حکومت کووائرس سےنمٹنےکےلیےعوام کےتعاون کی ضرورت ہے،عوام کےتعاون کےبغیرحکومت کاتنہاوباء سےنمٹناآسان نہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay