جہانگیرترین کوزرعی ٹاسک فورس کےسربراہ کےعہدےسےہٹادیاگیا

جہانگیرترین کوزرعی ٹاسک فورس کےسربراہ کےعہدےسےہٹادیاگیا تاہم انکوائری کمیٹی کی حتمی رپورٹ آنےپرمزید کارروائی کی جائےگی ۔

چینی بحران رپورٹ کے بعد وزیراعظم کے دیرینہ ساتھی اور پی ٹی آئی کے اہم رہنما جہانگیر ترین کو زراعت ٹاسک فورس کی چیئرمین شپ سے ہٹا دیا گیا ہے۔

سماجی  روابط کی  ویب سائٹ  ٹیوٹر پر  جہانگیر ترین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران بھی ہمارے عملے کو بلایا۔ ہمارے چیف فنانشل آفیسر کو تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے جبکہ ہمارا مرکزی ڈیٹا سرور بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ادھر  صوبہ پنجاب کے وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوایا جنہوں نے اسے منظور کر لیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay