وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا ایف ایم ڈائریکٹ موبائل ایپلی کیشن افتتاحی تقریب سےخطاب

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہےکہ ٹیکنالوجی کےذریعےدنیابھرمیں پاکستانی مشنزسےرابطہ آسان ہوگیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے  ایف ایم ڈائریکٹ موبائل ایپلی کیشن افتتاحی تقریب سےخطاب  کرت ہوئے کہاکہ نئی ٹیکنالوجی نےرابطوں میں آسانیاں پیداکردی ہیں،آج پوری دنیاکروناوائرس سےمتاثرہے۔

انہوں نے  مزید کہاکہ کروناوائرس سےبہت سی چیزوں میں تبدیلی آئےگی،کروناوائرس اپنےاثرات چھوڑکرجائےگا،عالمی وبانےگورننس کےاندازکوبھی تبدیل کردیاہے۔

شاہ محمودقریشی کا کہنا تھاکہ وزارت خارجہ میں لوگ گھرسےبیٹھ کرکام کررہےہیں،ٹیکنالوجی کےذریعےدنیابھرمیں پاکستانی مشنزسےرابطہ آسان ہوگیا،بحرانی کیفیت میں بہت سےجدیدتصورات جنم لیتےہیں۔وزارت خارجہ میں کرائسزمینجمنٹ سینٹرکاقیام عمل میں لایاگیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay