پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے فی لٹر کمی کی سفارش

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے 7 پیسے فی لٹر کمی کی سفارش کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 24 روپے 20 پیسے، پیٹرول پر 18 روپے 90 پیسے جبکہ مٹی کے تیل پر 6 روپے اور لائٹ ڈیزل پر 3 روپے فی لٹر لیوی وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے 57 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 44 روپے 7 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے 94 پیسے فی لٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ یکم مئی سے پیٹرول کی قیمت 20 روپے 68 پیسے فی لٹر کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay