چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عبدالحفیظ شیخ

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں رقم کے محفوظ انتقال کی رجسٹری کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار آج اپنی صلاحیت کی صرف دس فیصد اشیا پیدا کر رہے ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ رجسٹری کا تحفظ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو مالی امداد میں بہتری کا باعث بنے گا اور اس سے ملک میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ محفوظ رجسٹری کا خصوصاً ان چھوٹی صنعتوں کو فائدہ ہوگا جن کے پاس رہن کےلئے قابل منتقلی املاک نہیں ہوتیں۔ انہوں نےکہا کہ اب چھوٹی صنعتیں مشینری جیسی قابل انتقال املاک کو رہن رکھ سکتی ہیں۔ رجسٹری کا اجراء سٹیٹ بینک اور سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے کیا گیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay