گلوکارہ نازیہ حسن کے والد انتقال کرگئے

گلوکارہ نازیہ حسن اور گلوکار زوہیب حسن کے والد بصیر حسن انتقال کرگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر زوہیب حسن نے اپنے والد کے ہمراہ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس کے ساتھ اُنہوں نے اپنے والد کے لیے الوداعی پیغام بھی لکھا۔

اپنے الوداعی پیغام میں زوہیب حسن نے اپنے والد کو ہیرو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے ہیرو، میرے دوست جب تک ہم دوبارہ نہیں مل جاتے تب تک کے لیے آپ کو الوداع۔‘

 یاد رہے کہ زوہیب حسن اِس وقت لندن میں موجود ہیں اور ابھی اُن کی جانب سے اِس بات کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ وہ اپنے والد کی تدفین کے لئے پاکستان واپس آئیں گے یا نہیں۔

 واضح رہے کہ بصیر حسن کو کراچی میں ایک بزنس مین تھے جبکہ اُن کی بیٹی نازیہ حسن اور بیٹے زوہیب حسن کا شمار پاکستان کےمقبول ترین پاپ سنگرز میں ہوتا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay