16 سال کی عمر میں نیوٹن کا ریکارڈ توڑنے والا پاکستانی نوجوان محمد شہیر نیازی

پاکستانی نوجوان محمد شہیر نیازینے سولہ سال کی عمر میں نیوٹن کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد شہیر نیازی جن کی عمر ابھی 16 سال ہے ان کا اپنا تحقیقاتی جرنل رائل سوسائٹی اوپن سائنس جریدے میں شائع ہوا ہے جبکہ اسی جریدے میں نیوٹن کا جرنل 17 سال کی عمر میں شائع ہوا تھا۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان کا مستقبل اور ہونہار محمد شہیر نے کہا ہےکہ اس جرنل کے بعد اس سے نیویارک ٹائمز کے صحافیوں نے بھی رابطہ کیا جو اس کے لئے ایک بہت حیران کن اور اعزاز والی بات تھی۔

اس بارے میں مزید بات کرتے ہوئے نوجوان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت چھوٹی سی چیز تھی ، اور اس پر صرف چار سے پانچ تحقیقی مقالے لکھے گئے تھے ، لہذا میں نے نہیں سوچا کہ اس کو اتنی تشہیر ہوگی۔

اپنے عزائم کا ذکر کرتے ہوئے محمد شہیر نیازی نے کہا کہ اس کا مقصد پاکستان کو فزکس میں نوبل انعام سے نوازنا ہے۔

خیال رہے کہ محمد شہیر نیازی نے ایک ایسا راستہ دریافت کیا ہے جس کی مدد سے وہ آئنز کی نقل و حرکت کا اندازہ اس وقت لگا سکتا ہے جب وہ بجلی سے لگائے جانے والے ذرات تیل کے تالاب میں سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں اور شہد کی مکھی کی شکل اختیار کرتے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay