ارطغرل غازی کی ”حلیمہ سلطان” پاکستان آنے کی خواہشمند

’دیرلیش ارطغرل‘ یا ’ارطغرل غازی‘ میں مسلمان سپہ سالار ارطغرل کی اہلیہ’حلیمہ سلطان‘ کا کردار ادا کرنے والی اسراء بلجیک نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسراء کے پاکستانی مداح ان کی پوسٹس پر ردعمل کا اظہار کرتےہوئے ان کے کام کی بے حد تعریف کر رہےہیں ۔

اسراء کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر ایک پاکستانی مداح نے انہیں’ارطغرل غازی‘ کی پاکستان میں مقبولیت کے حوالے سے بتایا اور لکھا کہ پاکستان میں سیریز سب بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے اسراء کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ پاکستان میں اس سیریز نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے ہیں۔

ارطغرل کی ’حلیمہ سلطان‘ پاکستان آنے کی خواہشمند

اسراء نے پاکستانی مداحوں کے محبت بھرے پیغامات کے جواب میں پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔اسراء نے اپنے جوابی رد عمل میں لکھا کہ وہ پاکستان سے ملنے والی محبت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں۔اسراء نے لکھا کہ وہ پُرجوش ہیں کہ پاکستان کا دورہ کریں اور یہاں موجود اپنے مداحوں سے ملاقات کریں ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر یکم رمضان سے قومی زبان اردو میں نشر کی جانے والی ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ نے پاکستان میں سب کو ہی اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay