عالمی بینک پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، معاہدے پر دستخط

 عالمی بینک پاکستان کو 37 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، رقم میں 20 کروڑ ڈالر پنجاب میں صحت عامہ کے پراجیکٹس پر خرچ ہوں گے، جبکہ رقم میں سے 17 کروڑ ڈالر خیبر پختون خوا میں زرعی شعبے کی بہتری پر خرچ ہوں گے۔

اسلام آباد میں سیکریٹری اقتصادی امور نور احمد اور عالمی بینک کے پاکستان میں کنٹر ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت ورلڈ بینک اور وزارت اقتصادی امور کے مابین دو منصوبوں کیلئے 371 ملین ڈالر فنڈنگ فراہم کرے گا۔

تقریب میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بحتیار نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر خسرو بحتیار کا سماجی ترقیاتی پروگرام اور زرعی شعبے میں فنڈنگ پر ورلڈ بینک کا شکریہ ادا کیا۔

ورلڈ بینک کےپی میں نظام آبپاشی کے منصوبے میں کل لاگت میں171 ملین ڈالر کی فنڈنگ کرے گا۔ منصوبہ آبپاشی کا دائرہ کار کےپی کے تمام اضلاع پر ہو گا۔

ورلڈ بینک حکومت پنجاب کے سماجی پروگرام میں 200 ملین کی شراکت داری کریگا جس کی کل لاگت 330 ملین ڈالر ہے۔ سماجی ترقیاتی منصوبے میں پرائمری ہیلتھ، تعلیم اور مشروط نقد رقم کی منتقلی کے پروگرام شامل ہے۔ سماجی ترقیاتی پروگرام کا دائرہ کار پنجاب کے 11 اضلاع بشمول جنوبی پنجاب کے 8 اضلاع پر ہو گا۔

خسرو بختیار نے کہا کہ غربت کا خاتمہ اور پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے. حکومت پاکستان صحت اور تعلیم کے شعبے کی ترقی میں سنجیدہ ہے. کنٹری ڈائریکٹر عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں شراکت دار جاری رکھیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay