اداکار صغیر الہیٰ کورونا سے انتقال کرگئے

اسٹیج، ٹی وی اور فلموں کے نامور اداکار صغیر الٰہی عالمگیر  وبا ءکورونا وائرس  کے سبب انتقال کرگئے، اداکار کی تدفین ایدھی رضاکاروں نے ایس او پیز کے تحت کی۔

تفصیلات کے مطابق اداکار کو کورونا کی تشخیص کی بعد طبیعت بگڑنے پر کچھ روز قبل آئی سی یو وارڈ میں وینٹیلیٹر پر رکھا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز زندگی کی بازی ہار گئے۔

انتقال کے بعد صغیر الہیٰ کا جسد خاکی بذریعہ ایمبولینس گھر پہنچایا گیا جبکہ ایدھی رضاکاروں کو بھی طلب کیا گیا جن کی جانب سے ایس او پیز کے تحت انتقال کرنے والے اداکار کے جسد خاکی کو سپرد خاک کیا گیا۔

لاڑکانہ میں کھچی برادری سے تعلق رکھنے والے صغیر الٰہی کے انتقال کے بعد کھچی برادری سے تعلق رکھنے والے متوفین کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay