ایپل اور گوگل نے کورونا سے متعلق ایپ لانچ کردی

ایپل اور گوگل نے 22ملکوں میں اسمارٹ فون صارفین کو اپنے قریب کورونا وائرس کا شکار افراد سے آگاہ رکھنے کے لیے ایپلی کیشن لانچ کر دی ہے۔

ایپل، گوگل سافٹ ویئر کو استعمال کرتے ہوئے ہر ملک صرف ایک انفرادی نوعیت کی ایپ تیار کرسکے گا جو اس کے شہریوں کو فراہم کی جا سکے گی۔

اگر کو ئی شخص یہ بتائے گا کہ اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تو بڑی حد تک یہ بھی واضح ہوجائے گا کہ اس سے ممکنہ طور پر کن افراد کے کورونا میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔

اس سے حکومت کو یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی کہ آیا بیمار شخص کے بارے میں معلومات عوام کو جاری کی جائیں یا نہیں۔پبلک ہیلتھ اہلکاران افراد سے رابطہ کرکے ان کے ٹیسٹ کرسکیں گے اورہدایات جاری کرسکیں گے۔

برطانوی میڈیا کے مطابقسافٹ ویئر حاصل کرنے والے ملکوں میں امریکا، اٹلی، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز، لیٹویا اور آئرلینڈ شامل ہیں۔واضح رہے کہ اس ایپ کو آئی فون اور اینڈرائیڈ دونوں ہی کے صارفین استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay