کراچی طیارہ حادثہ : تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘کی کاسٹ کا اظہار افسوس

کراچی میں قومی سانحے پر جہاں دنیا بھر سے اظہار تعزیت جاری ہے وہیں پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ڈرامہ ’ ارطغرل غازی‘ کے اداکاروں نے بھی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کے حادثے میں97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، پرواز لینڈنگ سے کچھ دیر پہلے حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والے ’انجن التان‘ نے بھی شدید افسوس کا اظہار

’ارطغرل‘ کا کردار ادا کرنے والےاداکار ’انجن التان‘ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کراچی طیارہ حادثے پر شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نےکہا کہ ’پی آئی اے طیارہ حادثے کی خبر سُن کر بہت زیادہ دُکھ ہوا ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میں اُن تمام خاندانوں سے تعزیت کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اِس افسوسناک واقعے میں اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔‘

ارطغرل کا بھیPIA طیارہ حادثے پر غم کا اظہار

 

تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں سپاہی عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے اداکار سیلال نے بھی تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستانیوں سے اِظہار تعزیت کے لیے اپنی پروفائل کو پاکستانی رنگ میں رنگ دیا۔

سیلال نے پاکستانیوں کے غم میں برابر کا شریک ہونے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل تصویر تبدیل کرکے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی تصویر لگا دی۔اِس کے علاوہ سیلال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بھی پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کی۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ اِس تصویر کے ساتھ اُنہوں نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے اِس مشکل وقت میں اور اُن کے اِس درد میں برابر کے شریک ہیں۔‘ سیلال نے اپنی پوسٹ میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دُعا بھی کی۔

دوسری جانب ارطغرل غازی میں ارطغرل کے قریبی دوست ’بامسی‘ کے کردار ادا کرنے والے ’نورالدین سونمیر‘ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پی آئی اے طیارہ حادثے پر پاکستانیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔

ارطغرل کا بھیPIA طیارہ حادثے پر غم کا اظہار

 

ترکش اداکارہ کلثوم علی نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی قوم سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔اداکارہ نے انسٹا گرام پر پاکستانی پرچم کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ مجھے طیارہ حادثے میں جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہوا، مجھے اندازہ ہے کہ اس وقت میرے لفظ مداوا نہیں کر سکتے لیکن میں بتانا چاہتی ہوں کہ اس مشکل گھڑی میں ہم آپ لوگوں کا ہی سوچ رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری ساری ہمدردیاں آپ لوگوں کے ساتھ ہیں اور میرا دل اور میری دعائیں تمام پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔

طیارہ حادثہ،ترکش اداکارہ کا پاکستانیوں سے اظہار ہمدردی

 

دوسری جانب ’دیرلیش ارطغرل‘ کے پروڈیوسر ’مہمت بوزداگ‘ نے بھی انسٹاگرام پر پاکستان کے جھنڈے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے طیارہ حادثے پرحکومت پاکستان اور پاکستانی عوام سے تہہ دل سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مہمت بوزداگ نے کہا کہ ’اللّہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور اُن کے گھر والوں کو صبر عطا کرے آمین۔‘

ارطغرل غازی میں گوکچہ خاتون کا کردار ادا کرنے والی تُرک اداکارہ بورجو کیراتلی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے حادثے کے شکار افراد کے لیے دُعا کی۔

تُرک سیریز میں دوآن یعنی روشان کا کردار ادا کرنے والے ’یوٹ سیٹن گیونر‘ نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں پاکستانیوں کے لیے اپنا خاص پیغام جاری کرتے ہوئے طیارہ حادثے پر شدید غم کا اظہار کیا۔

ارطغرل کا بھیPIA طیارہ حادثے پر غم کا اظہار

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay