صدرمملکت اوروزیر اعظم  کا عید کے موقع پر پیغام

 شوال المکرم 1441 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے اورملک  بھر میں عید الفطر آج بروز اتوار بھرپور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائیگی۔

عیدالفطرکےپرمسرت موقع پر صدرمملکت عارف علوی نےاہل وطن کومبارکباددیتےہوئے کہا ہےکہ عیدالفطرایک تہوارسےبڑھ کرصبروہمدردی کاانعام ہےعیدانسانیت،ایثارکوزندگی کاحصہ بنانےکادرس دیتی ہے،قوم نےکوروناکامقابلہ متحدہوکراحتیاطی تدابیرسےکرناہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی  روابط کی  ویب سائٹ  ٹیوٹڑ پر جاری  اپنے پیغام میں کہا ہےکہ چاہتاہوں کہ قوم عید روایتی طریقےسےہٹ کرمنائیں۔وزیراعظم کا مزید کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ اورکوروناکےباعث جان دینےوالوں کےلیےدعاکرنی ہوگی،اپنی جانیں دینےوالوں کےلواحقین کاخیال رکھناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرروناوائرس سےمتعلق ایس اوپیزپرعملدرآمد یقینی بناناہوگا،عید کےاجتماعات میں بھی سماجی فاصلہ برقراررکھیں،اللہ پاک ہم پراپنی رحمت کاسایہ فرمائے،آمین۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay