ترکی کامشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار

ترکی نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ یقین دہانی ترک صدر رجب طیب اردوان نے اپنے پاکستانی ہم منصب ڈاکٹر عارف علوی کو ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کرائی۔ترک صدر نے ان غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا جن کے پیارے جمعہ کو پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

صدر اردوان نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر ترکی کی حکومت اور عوام کی طرف سے پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

صدر علوی نے بھی صدر اردوان اور ترکی کے عوام کو عید کی دلی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ کرونا وائرس کی وباء کے موجودہ چیلنج پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔انہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستانی شہریوں کی نگہداشت اور کرونا وائرس سے بچائو کے آلات بھیجنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا ۔

صدر عارف علوی نے کراچی میں طیارے کے افسوسناک حادثے کے بعد یکجہتی کا پیغام دینے پر صدر اردوان کی تعریف کی۔صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دونوں ملکوں کے آزمودہ اور بے مثال دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay