کورونا وائرس:پاکستان میں 1167 افراد جاں بحق،56 ہزار 349متاثر

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث 1167 اموات ہوچکی ہیں جب کہ56 ہزار349 افراد متاثر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کوروناکے 17 ہزار 482 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 22 ہزار 491 تک پہنچ گئی ہے۔

پنجاب میں20 ہزار 77، خیبرپختونخوا 7 ہزار905، بلوچستان 3 ہزار 407، اسلام آباد1641، گلگت بلتستان619 اورآزادکشمیرمیں209کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں 398 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 367، پنجاب337، اسلام آباد16، گلگت بلتستان7، بلوچستان 40 اور آزاد کشمیر میں 2 شخص کورونا وائرس سے جاں بحق ہوا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 705 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر چارلاکھ 60 ہزار 692 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ ایک ہزار اموات ہونے میں 85 دن لگے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کو سامنے آئے دو ماہ سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے۔ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay