وزیراعظم کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق آج ورچوئل تقریب میں شرکت کررہے ہیں

وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کی وباء سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال اور اسکے بعد ترقی کیلئے مالیاتی امداد کی فراہمی سے متعلق آج (جمعرات) اعلیٰ سطح کی ایک ورچوئل تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔

اس اعلیٰ سطح کی تقریب کی میزبانی کینیڈا اور جمیکا کے وزرائے اعظم اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کر رہے ہیں۔وزیراعظم اپنے خطاب میں ترقی پذیر ممالک کو درپیش قرضوں کی واپسی اور مختلف مالیاتی مشکلات کو حل کرنے کے ممکنہ طریقوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

وزیراعظم کو اس تقریب کیلئے دعوت ترقی پذیر ممالک کے مخلص ترجمان کے طور پر ان کے کردار اور اکثر ترقی پذیر ممالک کے قرضوں سے پیدا ہونے والی مشکلات پر قابو پانے کیلئے اجتماعی کوششوں کے بارے میں ان کی اپیل پر ان کے کردار کا اعتراف ہے۔

اس اعتراف کے باعث ہی پاکستان ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں کی واپسی کے معالے پر قابل اعتماد ممالک کے گروپ کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں کامیاب ہوا ہے جن میں دنیا کی بڑی مالیاتی قوتیں شامل ہیں۔

فرانس جنوبی افریقہ قازخستان کے صدور اور برطانیہ جاپان ناروے اٹلی اور آئر لینڈ کے وزرائے اعظم اور جرمن چانسلر اور سعودی عرب کے ولی عہد اعلیٰ سطح کے اجلاس کی تقریب سے خطاب کریں گے۔تقریب میں جن چھ ایک دوسرے سے جڑے مالیاتی مسائل پر غور کیا جائیگا ان میں ترقی پذیر ممالک کو قرضوں سے پیدا شدہ مشکلات بھی شامل ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay