وقار یونس نے سوشل میڈیا کو خیر بعد کہہ دیا

سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بالنگ کوچ وقار یونس نے سوشل میڈیا کو خیر بعد کہہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وقار یونس نے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ مجھے بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ کسی ﷲ کے بندے نے میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا ہے اور اس سے ایک انتہائی نازیبا ویڈیو کو بھی لائیک کیا گیا ہے۔

اس حؤالے سے وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ ایسا ہونا انکے اور اہل خانہ کے لئے بڑی افسوسناک، تکلیف دہ اور شرمناک بات ہے۔ ایسا کرنے والے شخص نے پہلے بھی میرا اکاؤنٹ ہیک کیا۔ یہ شخص تو باز نہیں آئے گا لیکن میں نے فیصلہ کر لیا ہے، آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں سمجھتا تھا کہ سوشل میڈیا ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کا ذریعہ ہے، لیکن اب اسے استعمال نہیں کروں گا۔ اگر کسی کو تکلیف ہوئی ہو تو میں معذرت چاہتا ہوں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay