پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد 72 ہزار سے تجاوز کر گئی، 1543 جاں بحق،26083صحتیاب

اسلام آباد: پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے مزید 60 افراد زندگی کی بازی ہارگئے، جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1,543 ہوگئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 72 ہزار 460 تک پہنچ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 2 ہزار 964 کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی طور پر 26 ہزار 83 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں تعداد 28 ہزار 245 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پنجاب میں 26 ہزار 240، خیبرپختونخوا 10 ہزار 27، بلوچستان 4,393، اسلام آباد 2,589، گلگت بلتستان 711 اور آزاد کشمیر میں 255 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 497 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 481، خیبر پختونخوا میں 473، اسلام آباد میں 28، گلگت بلتستان میں 11، بلوچستان میں 47 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 14 ہزار 398 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر پانچ لاکھ 61 ہزار 136 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ابتدا میں کیسز میں اضافے کی رفتار سست تھی لیکن اب اس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ پاکستان میں کورونا کیسز ایک لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ اور جون میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay