وزیراعظم کی پٹرولیم کےشعبےمیں اصلاحات کاعمل مزید تیزکرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم کے شعبے میں اصلاحات کا عمل مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پٹرولیم کے بارے میں معاون خصوصی ندیم بابر سے باتیں کرتے ہوئے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی، وزیراعظم نے کہا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ اس شعبے میں بہتری لائی جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

معاون خصوصی نے وزیراعظم کو پٹرولیم کے شعبے میں اب تک کی جانے والی اصلاحات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

شعبہ صحت میں اصلاحات سے صحت کی سہولیات بہتر بنانے میں مدد ملے گی،وزیراعظم

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نےاسلام آباد میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے شعبہ صحت میں اصلاحات کے ذریعے صحت کی سہولتوں کو بہتر بنانے ، لوگوں کو معیاری خدمات کی فراہمی اور موجودہ خامیوں کو دور کرنے کے عمل کویقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔

 وزیر اعظم عمران خان نے  افسوس ظاہر کیا کہ ماضی میں شعبہ صحت کو نظر انداز کیاگیا جس کی وجہ سے عام آدمی کو صحت کی سہولتوں تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور معاون طبی عملے کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ۔

وزیراعظم نے وزیرستان میں ایک ہسپتال کے قیام سے متعلق انصاف ڈاکٹرز فورم کی تجویز پر کہاکہ صحت کی اصلاحات کے بارے میں ٹاسک فورس کو اس حوالے سے اعتماد میں لیاجائے گا۔

وزیراعظم اورعثمان ڈارکاکورونا ٹائیگر فورس سےمتعلقہ امور پر غور

اس کے علاوہ نوجوانوں کے امور کے بارے میں معاون خصوصی عثمان ڈار نے آج اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقا ت کی۔

ملاقات میں کورونا ٹائیگر فورس سے متعلقہ امور پر غور کیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay