ای سی سی کی نجی شعبےکوگندم درآمدکرنے کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نجی شعبے کوگندم درآمدکرنے کی منظوری دی ہے تاکہ منڈی میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی اورسال بھرملک میں ان اجناس کی ارزاں نرخوں پردستیابی یقینی بنائی جائے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں نجی شعبے پرگندم کی درآمدکے لئے کوئی حدمقررنہ کرنے اورصورتحال کاماہانہ بنیادپر جائزہ لینے کابھی فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیاکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے درمیان گندم کی نقل وحمل آسان بنائی جائے گی جبکہ ضلعوں اورصوبوں کے درمیان گندم کی آزادانہ نقل وحمل یقینی بنائی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعلقہ وزارتوں اورمحکموں کو طبی مقاصد کے لئے آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے اورآکسیجن کی قیمتیں کم سے کم سطح پررکھنے کے لئے آکسیجن پلانٹس اورہسپتالوں کے ساتھ موثررابطوں کی ہدایت کی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay