ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 3100روپے

GOLD

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹ میں1100روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 3100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 943روپے کے اضافے سے 88ہزار391روپے ہو گئی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 3 ہزار روپے ہوگئی۔

گزشتہ روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافہ کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 2 ہزار روپے ہو گئی تھی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 87 ہزار448 روپے ہوگئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay