اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اسٹاک ایکس چینج پرحملےکی مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اسٹاک ایکس چینج پرحملےکی مذمت کرت ہوئے شہداءکےلواحقین اورحکومت پاکستان سےاظہاریکجہتی کیا ۔

تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل میں مذمتی بیان کامطالبہ چین کی جانب سےکیاگیا تھا جس کہ بعد سلامتی کونسل نےدہشت گردی میں ملوث عناصرکیخلاف قانونی کارروائی پرزور دیا۔سلامتی کونسل کےتمام اراکین نے متفقہ طورپرمذمتی بیان کی حمایت کی ۔

یاد رہےکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج حملے پر مذمتی بیان رکوانے کی سب کوششیں ناکام ہوگئیں۔

بھارت کی منفی سفارتکاری کے باوجود سیکرٹری جنرل، صدر جنرل اسمبلی اور کئی ممالک پہلے ہی شدید مذمتی بیان جاری کر چکے ہیں۔ اس بیان سے ہندوستانی میڈیا کا جھوٹ بھی بے نقاب ہوا جو سلامتی کونسل کی اس معاملے پر خاموشی کا پروپیگنڈا کر رہا تھا۔

پاکستان واضح طور پر کہہ چکا ہے کراچی دہشتگردی کے واقعے میں بھارتی خفیہ ادارے ملوث ہیں۔ سلامتی کونسل کی جانب سے مذمتی بیان عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی کی تائید کا ثبوت ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay