پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے، منیر اکرم

پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ ہندوانتہاپسندی کو انسداد دہشت گردی کی اپنی کوششوں میں شامل کرے کیونکہ اس کانفرت انگیزبیانیہ نسل پرست پُرتشدد تحریکوں کی طرح دہشت گردی کو ہوا دے رہاہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے یہ مطالبہ دہشت گردی کے عالمی مسئلے پر ایک آن لائن اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔

منیر اکرم نے کہا کہ فسطائی ہندئو توا نظریئے پر عمل پیرا حکمران بی جے پی اور اس کی مسلح سرپرست تنظیم آر ایس ایس بھارت کے 18کروڑ مسلمانوں کیلئے مسلسل خطرہ ہے ۔

ریاستی وغیرریاستی عناصر کی جانب سے دہشت گردی کو ہوا دینے اور اس کے لئے مالی معاونت فراہم کرنے کے معاملے پر منیراکرم نے کہاکہ بھارت دہشت گرد گروپوں اور جرائم پیشہ تنظیموں کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں چینی کونسل خانے اور حال ہی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ پاکستان میں بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی کی مثالیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ بری طرح متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay