فی تولہ سوناایک لاکھ 8ہزار300روپےکاہوگیا

GOLD

فی تولہ سونےکی قیمت میں2400روپے اضافے کے بعد فی تولہ سوناایک لاکھ 8ہزار300روپےکاہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار 400روپے اضافہ ہوا۔ صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10گرام سونا 2058 روپے اضافے کے ساتھ 92ہزار850 کا ہوگیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay