پاکستان کا بدھ سے واہگہ سرحدی گزرگاہ کے ذریعے افغان برآمدات کی بحالی کا فیصلہ

پاکستان نے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے بعد بدھ سے واہگہ سرحدی گزرگاہ کے ذریعے افغان برآمدات کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور افغانستان کی راہداری تجارت میں تعاون کے تناظر میں کیاگیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان نے پاک افغان راہداری تجارت معاہدے کے تحت اپناوعدہ پوراکیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام سرحدی ٹرمینلز پر دوطرفہ تجارت اور افغان راہداری تجارت کو کوروناوائرس سے پہلی والی حیثیت پر بحال کردیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے بھرپور پرعزم ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay