یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران 12.67 فیصد اضافہ

یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران 12.67 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2019-20ءمیں یورپی یونین میں شامل ممالک جرمنی، فرانس ، ہالینڈ، سپین، اٹلی، یونان، سویڈن، ڈنمارک، آئیرلینڈ اوربیلجئیم میں مقیم پاکستانیوں نے 686.20 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، یہ شرح پیوستہ مالی سال کے مقابلے میں 12.67 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2018-19ءمیں ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 609.03 ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

مالی سال 2018-19 کے دوران یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں 7.45 فیصد کی کمی دیکھنے میں تھی۔ تاہم جون 2020ءمیں ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں کمی کارحجان دیکھنے میں آیاہے، جون 2020 ءمیں یورپی یونین کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 112.96 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا، گزشتہ سال جون میں ان ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 52.50 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران سمندرپارپاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زرمیں مجموعی طورپر6.36 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay